مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

شیخ رشید کو دل کا دورہ پڑنے کی خبریں زیرگردش ٗ ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)شیخ رشید احمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کو دل کا دورہ پڑنے کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔ترجمان شیخ رشید نے وزیر داخلہ کو دل کا دورہ پڑنے سے متعلق زیر گردش خبرو ں پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔شیخ رشید کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کو ہارٹ اٹیک کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد الحمد اللہ مکمل صحت مند ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلاتصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close