پاکستان کی سیاست میں نیا موڑ؟جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے، کس کس سے ملیں گے؟

لندن (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے سب سے اہم کردار ادا کرنے والے اور ان کے قریب ترین دوست پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین پاکستان سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین دو ہفتے لندن میں رہیں گے، جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین علاج کےغرض سے برطانوی ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close