برقع پہن کر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا شخص پکڑا گیا، ملزم کون نکلا؟

گوجرانوالا(پی این آئی)گوجرانوالا میں برقع پہن کر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو دکانداروں نے پکڑلیا۔پولیس کے مطابق ملزم عمر عدیل ڈسکہ کا رہائشی اور گھرسے برقع پہن کر آتا تھا اور بازاروں میں خواتین کو ہراساں کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف کئی روز سے خواتین کی شکایات موصول ہو رہی تھیں تاہم آج قصابہ والا بازار میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دکانداروں نے ملزم کو پکڑ لیا۔بعدازاں دکانداروں نے پٹائی کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close