جنید صفدر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(پی این آئی )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفد ر کے صاحبزادے جنید صفدر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے دادا کی قبر پر بیٹھے ہیںجبکہ ان کیساتھ والد کیپٹن صفد ر بھی موجود ہیں۔

جنیدصفدر وہاں پر پیر مہر علی شاہ کی لکھی گئی نعت ”اج سک متراں دی ودھیری اے کیوں دلڑی اداس کھنیری اے“خوبصورت آواز میں پڑھ رہے ہیں۔نعت پڑھنے کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close