وزیراعظم عمران خان کی میانوالی آمد ٗ جلسہ گاہ میں موجود شخص کھڑا ہوگیا، مہنگائی پر پھٹ پڑا

اسلام آباد (پی این آئی)گزشتہ روز تحریک انصاف نے میانوالی میں پنڈال سجایا جس سے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا لیکن مقررین کے خطاب کے دوران پنڈال میں موجود ایک شخص کھڑا ہوگیا اور کہا کہ ” جھوٹی باتیں ہیں“۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ تحریک انصاف کے جھنڈوں میں گھرا شخص کھڑا ہوا اور مقامی زبان میں بولنا شروع کردیا جسے سن کر اردگرد موجود نوجوان بھی محظوظ ہوتے رہے۔

اس نوجوان کاکہنا تھاکہ ”جھوٹی باتیں ہیں، چاچا عمران آپ نے مہنگائی بہت کردی، ہم بھوکے مرگئے ہیں، مہنگائی کم کرو، مہنگائی کم کرو“۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close