مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا عوامی انداز،والد کے شہر مانسہرہ میں مقامی حجام کے پاس بال کٹوانے کیلئے پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا عوامی انداز کا خوب چرچا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنید صفدر اپنے والد کے شہر مانسہرہ میں کسی مقامی حجام کے پاس بال کٹوانےکیلئے جا پہنچےجن کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہیں ۔ جنید صفدر اپنی دعوت ولیمہ سے قبل والد کے آبائی شہر مانسہرہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

مانسہرہ پہنچنے کے بعد جنید صفدر عوامی انداز اختیار کرتے ہوئے بال کٹوانے کیلئے ایک مقامی حجام کی دکان پر جا پہنچے۔صارفین کی جانب سے ان کے اس اقدام کو بہت سراہا جارہا ہے اور ان کی کھل کر تعریف بھی کی جارہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close