خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا، شادی والے گھر کو آگ لگادی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )فیصل آباد میں منصور آباد کے علاقے محلہ فاروق آباد میں خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے سے منع کرنے پر مخالفین نے شادی والے گھر کو آگ کی نظر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ رات شادی والے گھر میں دو گروپوں میں لڑائی ہو گئی جس کے بعد مخالفین نے غصے میں آکر کر شادی والے گھر کو آگ لگا دی ۔ پولیس کے مطابق فاروق آباد میں گزشتہ رات شادی والےگھر میں 2 گروپوں میں

جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران خواتین کو بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب میں خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا تھا، بعدازاں مخالفین نے شادی والےگھر کو آگ لگادی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیاگیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close