پٹرول اتنا مہنگا کہ عوام سائیکل پر آ گئے لیکن عمران خان ہیلی کاپٹر میں گھوم رہے ہیں،بلاول بھٹو کا سخت وار

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ کردیا گیا ہے کہ عوام سائیکل پر آچکے ہیں، مگر عمران خان ہیلی کاپٹر میں گھوم رہے ہیں۔کراچی میں بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صرف اپنے مسائل کے حل سے غرض ہے،

پیپلز پارٹی کے دور میں عوام کے مسائل حل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں عام آدمی کی تنخواہ میں اضافہ ہوا، لوگوں کو لاکھوں نوکریاں ملیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اگلے انتخابات میں زیادہ وقت نہیں ہے، کارکن دن رات محنت کریں اور ملک میں عوامی حکومت کے لئے راہ ہموار کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close