کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل، متاثرہ لڑکیوں کو افغانستان منتقل کیے جانے کا انکشاف، افغان حکومت سے رابطہ کر لیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں متاثرہ لڑکیوں کے افغانستان منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ خواتین کی بازیابی کے لیے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، ماؤں اور بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔

دوسری جانب ویڈیو اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کو مزید 7 روزہ جمسانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل سامنے آیا تھا۔ کوئٹہ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں نوکری کا لالچ دے کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے اور ان کو اغوا کرنے میں ملوث ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close