نویں آگاہی ایوارڈز 2021 میں نوائے وقت کے رپورٹر سید شعیب شہرام نے ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 70 صحافیوں کو ایوارڈز دیئے گئے

اسلام آباد: آگاہی فاؤنڈیشن اور مشعل کی جانب سے نویں آگاہی ایوارڈز 2021 کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں کیا گیا جس میں میڈیا کی اخلاقیات اور پیشہ ورانہ کار کردگی کے اعزاز ملک بھر سے 70 صحافیوں کو پرنٹ،ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن کے متعلقہ شعبوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈز دئیے گئے۔

آگاہی ایوارڈز کی تقریب مشترکہ طور پر ‘آگاہی’ اور مشعل کے علاوہ جرنلسٹس ایسوسی ایشنز، تعلیمی اداروں کے ‘تھنک ٹینکس اور نجی شعبوں کے اداروں کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ جس میں ملک بھر میں صحافیوں کی جراءت، لگن اور صحافت میں نمایاں کردار کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ سال بہ سال،ان انعامات کو حاصل کرنے والوں نےسیاسی اور معاشی دباؤ کے سامنے اور میڈیا پر عوام کے اعتماد کو بحال رکھتے ہوئے شاندار کام سر انجام دیئے جن کا ملک بھر میں لوگوں کی زندگیوں پر اثر ڈالا۔

آگاہی ایوارڈ کے انفراسٹرکچر کیٹیگری میں نوائے وقت گروپ کے کراچی کے وابستہ سینئر صحافی سید شعیب شاہ رم کو گرین لائن منصوبے سے متعلق تحقیقاتی تحریر پر جرنلسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سید شعیب شاہ رم نے کہا کہ صحافتی حلقوں میں اس طرح کے ایوارڈز کی تقاریب کا انعقاد نامسائب حالات کے باوجود اپنے پیشہ ورارنہ فرائض انجام دینے والے عامل صحافیوں کے لیے باعث مسرت ہے ۔ شعیب شاہ رم نے مزید کہا کہ اپنے ایوارڈ کو صحافی برادری کے نام کرتا ہوں۔

کیپشن: آگاہی ایوارڈز 2021 میں نوائے وقت کے رپورٹر سید شعیب شہرام کو انفراسٹرکچر کی کیٹیگری میں جرنلسٹ آف دی ایئر کا ایواڈ پیش کیا گیا، آگاہی اور مشعال فاؤنڈیشن کی شریک بانی پیوش چوہدری ایوارڈ دے رہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں