الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )نے سپیکر اسد قیصر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر ضلعی الیکشن کمشنر صوابی نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر صوابی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں اسد قیصر کو 13 دسمبر کو ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے نوٹس میں اسپیکر اسد قیصر سے کہا گیا ہے کہ آپ کی آڈیو زیر گردش ہے، جس میں آپ ووٹرز کو ترقیاتی منصوبے دینے کا وعدہ کررہے ہیں۔الیکشن کمیشن نوٹس میں کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اس معاملے میں وضاحت کے لیے ذاتی حیثیت میں ضلعی الیکشن کمشنر صوابی کے دفتر آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close