کارکنان عام انتخابات کی تیاری کریں، بلاول زرداری نے سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں پنجاب بھر میں سرپرائز دے گی، پنجاب کے تمام اضلاع کا جلد دورہ کروں گا، ظلم وجبر کا سلسلہ اب نہیں چلےگا، پنجاب کے عوام کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت این اے 133کی انتخابی مہم سے متعلق قائم کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے ارکان کا اجلاس ہوا۔

بلاول بھٹو نے ضمنی انتخاب میں بہترین کارکردگی پر جیالوں کی کارکردگی کو سراہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں پنجاب بھر میں سرپرائز دے گی، پنجاب کے تمام اضلاع کا جلد دورہ کروں گا، پنجاب کے عوام کا مسلسل استحصال کیا جا رہا ہے، ظلم وجبر کا سلسلہ اب نہیں چلےگا، پنجاب کے عوام کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو این اے 133 کے زون 167 کی یوسیز کوآرڈینیٹرز، یوسی صدر، جنرل سیکریٹری سمیت دیگر اراکین نے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133 میں پارٹی کارکنان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو صرف اپنے مسائل کے حل سے غرض ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں عوام کے مسائل حل ہوئے، پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں عام آدمی کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا، عوام کو لاکھوں نوکریاں ملیں، پیٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ کردیا گیا ہے کہ عوام سائیکل پر آچکے ہیں اور عمران خان ہیلی کاپٹر میں گھوم رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگلے انتخابات میں زیادہ وقت نہیں ہے، کارکن دن رات محنت کریں اور ملک میں ایک عوامی حکومت کے لئے راہ ہموار کریں۔

اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گِل، رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھرکی، آصف بشیر بھاگٹ، فیصل میر، بیلم حسنین، نیلم جبار، ڈاکٹر خیام حفیظ و دیگر موجود تھے۔اجلاس میں ارشد جٹ، عابد صدیقی، رانا نعیم دستگیر، میاں اشفاق حسین، گلریز خان ایڈووکیٹ، رانا عبدالشکور، سید ذوالفقار علی، اعجاز احمد سما، عمر شریف بخاری، جاوید اقبال، ملک ظفر، خرم اعجاز، جاوید ڈوگر، رائے نوشین بھٹی، امجد شکیل راہی، ضیاء ناگرا، معراج دین، شیخ آصف، ملک جمشید، رانا یوسف، مسعود شیرازی، منشی شہادت، امیر علی، برائے شاہجاں کھرل، زاہد ذوالفقار، احسن منظر، شکیل میر چنی، محمد نعیم ظفر، رانا محمد ریاض، نصیر احمد، چوہدری عبدالرحمان، چوہدری محمد فرہاد، عابد صدیقی، علی رضا زیدی، سید کلیم علی امیر، اشرف خان، فہیم ٹھاکر، اعظم خان، محمد امین مٹھا، لالا محمد اسلم، حامد علی جعفر، ملک افتخار علی، چوہدری محمد عارف ودیگر شریک تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close