ٹانک (پی این آئی)ٹانک میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو سکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا۔ڈاکٹر احسان اللہ کے مطابق حملے میں زخمی اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں