اسلام آباد ( پی این آئی) نشان حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشان حیدر، کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ائیرچیف نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب اور ان کے خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرنے کی دعا دی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں