امن و امان کی صورتحال ، سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ

لاہور ( پی این آئی) سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ امن وامان کی صورتحال کے باعث ٹرائل جیل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پراسیکیوشن اور پنجاب حکومت کے اجلاس میں ملزمان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔جیل انتظامیہ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔دوسری جانب پولیس حکام کوجلد از جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق اب تک گرفتار کیے گئے ملزمان میں 34 مرکزی ملزم شامل ہیں۔ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close