پاکستان میں کورونا سے بچوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف

کراچی (پی این آئی)پاکستان میں کورونا سے بچوں کی اموات میں رواں برس خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔آغا خان یونیورسٹی، قومی ادارہ برائے امراض قلب اور قومی ادارہ برائے امراض اطفال کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اس سال 1112 بچے کورونا سے متاثرہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس اب تک عالمی وبا سے 159 جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ملک میں بچوں کی شرح اموات 14 فیصد سے زیادہ رہی۔

بڑے اسپتالوں کی رپورٹ کے مطابق ایک سے 9 سال کی عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ماہرین نے 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی سفارش کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close