اے این پی رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے پی ٹی آئی میں شامل

پشاور (پی این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اے این پی رہنما سینیٹر الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سے ملاقات کی اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔غضنفر بلور مرحوم بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا کا کہناہے غضنفربلور غیر سیاسی ہیں،اے این پی میں شامل بلورخاندان پارٹی کےساتھ ہے، غضنفربلورکوپی ٹی آئی میں عہدہ مل رہا ہے تو ان کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close