مردہ قرار دی گئی بچی تدفین سے قبل دورانِ غسل زندہ ہو گئی

فیصل آباد(پی این آئی) مردہ قرار دی گئی چار سالہ بچی غسل کے وقت زندہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں مردہ قرار دی گئی بچی زندہ ہو گئی۔ چلڈرن اسپتال لاہور میں بچی کو مردہ قرار دیا گیا تھا۔فیصل آباد کے علاقے منصورہ آباد کی چار سالہ میرب لاہور چلڈرن اسپتال میں داخل تھی۔ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دے کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا تو لواحقین بچی کو فیصل آباد لے آئے۔

غسل سے قبل لواحقین کو بچی کی نبض چلتی محسوس ہوئی جس پر ریسکیو ٹیم کو کال کی گئی۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بچی کو مصنوعی سانس دی۔کچھ ہی لمحوں میں بچی کی سانس اور دل کی دھڑکن بحال ہو گئی جس کے بعد بچی کو چلڈرن اسپتال فیصل آباد میں منتقل کر دیا گیا۔لواحقین نے ریسکیو موٹربائیک ایمبولینس سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close