اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےموسم سرما کی چھٹیوں کیلئے13 دسمبر کو وزرائے تعلیم کا اجلاس بلا لیاہے، سموگ میں اضافے کے باوجود تاحال سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ نہیں ہوا، اجلاس میں15 دسمبر سے16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے13 دسمبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی ہے۔
وزرائے تعلیم کانفرنس میں موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر اسموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15 تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔لیکن سموگ میں اضافے کے باوجود سکولوں میں تاحال مکمل طور چھٹیاں نہیں کی جاسکیں۔اس حوالے سے وزیرتعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلائی ہے۔ کانفرنس میں پنجاب سے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ان لائن شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں 15 دسمبر تا 16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔ موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری سے کھولے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں