لندن (این این آئی)وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق علی زیدی گزشتہ روز ممبرانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے لیے ہائوس آف کامنز گئے۔اس موقع پر پورٹیکلس ہائوس سے پارلیمنٹ جانے والے راستے میں سیکیورٹی نے وفاقی وزیر کو روکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی نے تلاشی دینے سے
انکار کر دیا، جس پر انہیں سیکیورٹی نے 10 منٹ تک روکے رکھا۔اس حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے برطانوی پارلیمنٹیرین نے ملاقات کے لیے بلایا تھا، سیکیورٹی نے جیکٹ اتارنے اور موبائل دینے کا کہا تو میں نے کہا کہ واپس جانا چاہتا ہوں۔وفاقی وزیر علی نے کہا کہ میں واپس چلا گیا تو برطانوی پارلیمنٹیرین کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں