’’” جو شخص ایک بوتل کا ڈھکن نہیں کھول سکتا وہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے‘‘سعید غنی کی بلاول کو ڈھکن کھول کر پانی کی بوتل دینے کی ویڈیو وائرل۔۔ سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

کراچی (پی این آئی)صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کی اپنے لیڈر کیساتھ والہانہ محبت کا اظہار ، بوتل کا ڈھکن کھول کر بلاول کو پانی پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے ٹیبل سے پانی کی بوتل اٹھائی اور سعید غنی کو ڈھکن کھول دینے کیلئے کہا جس پر صوبائی وزیر سندھ نے انہیں ڈھکن کھول کر بوتل دینے دی ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا تانتا بندھ گیا ۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسے بھی ملک کا وزیراعظم بننا ہے ،یہ بھی خود انسانیت کا علمبردار کہتا ہے، پانی والی بوتل تو کھول نہیں سکا ترقی کروائےگا پاکستان کی ۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ جو شخص ایک بوتل کا ڈھکن نہیں کھول سکتا وہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔جہاد ظفر نے کہا ہے کہ یہ لوگ عوام کے لیے کیسے کام کر سکتے ہیں جب وہ خود بوتل کا ایک ڈھکن بھی نہیں کھول سکتے؟ایک اور صارف مجاہد حسین نے لکھا کہ جس شخص میں اپنے بل پر ایک

بوتل کا ڈھکن کھولنے کی صلاحیت نہیں ہے کچھ لوگ اس سے ملک کی تقدیر بدلنے کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔کہو سبحان اللہ۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف آج 10 دسمبر نماز جمعہ کے بعد سندھ بھر میں بھرپور احتجاج کرکے قومی شاہراہوں اور ہائی ویز پر دھرنے دئے جائیں گے۔ ترجمان صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ نیصوبے بھر میں قومی شاہراہوں اور ہائی ویز پر

دھرنوں کے مقام کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق کراچی میں 10 دسمبر جمعہ کو دوپہر دو بجے ایمپریس مارکیٹ روڈ پر سید قائم علی شاہ، شیری رحمان، سعید غنی، وقار مہدی، سید ناصر شاہ، سلیم مانڈی والا اور جاوید ناگوری کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں