ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو جرمانہ کر دیا، دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں نااہلی کی کارروائی کی وارننگ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے وارننگ جاری کر دی ہے کہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں نااہلی کی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو جرمانے کی رقم جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کر دی، دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا۔ خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے پریزایڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close