کراچی میں شدید زلزلہ، کراچی میں کتنی فالٹ لائنز موجود ہیں؟ الرٹ کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)گذشتہ رات کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 15کلومیٹر تھی۔زلزلے آتے کیوں ہیں اور کراچی میں کتنی فالٹ لائینز موجود ہیں؟دراصل زمین کی تہہ 7 بڑی پلیٹوں سے بنی ہے ،ان میں سے 3 پاکستان میں ہیں ، ایک یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین پلیٹ ہے۔

زیر زمین ان پلیٹوں میں حرکت ہوتی ہے توزمین ہلنے لگتی ہے۔ کراچی میں دو متحرک فالٹ لائینز ہیں ایک مشرق میں کورنگی کی فالٹ لائین اور دوسری کھیرتھر کے جنوب میں ہے،جہاں ہلکے سے معتدل زلزلے آتے رہے ہیں ۔ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدرکا کہنا ہے کہ زلزلوں کے 100 سالہ ریکارڈ کے مطابق کراچی کی دو متحرک فالٹ لائینز میں 106 کے قریب زلزلے ریکارڈ کیے ہیں جو تمام ہی معتدل شدت کے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں