قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی اینا ٓئی) قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ ہو گیا۔ نیشل سیونگ نے بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد بدل کرتے ہوئے بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ کے ساتھ ساتھ ریگولر، اسپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع کو بڑھا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگ نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع کے حوالے سے رد و بدل کیا ہے جس کے مطابق مختلف بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ کے ساتھ ساتھ ریگولر، اسپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع کو بڑھا دیا گیا ہے۔ شرح منافع کے حوالے سے رد و بدل کے بعد ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کی شرح منافع 2 اعشاریہ 4 فیصد اضافے کے ساتھ 10 اعشاریہ 80 فیصد ہو گئی ہے۔اسی طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کی شرح منافع 2 اعشاریہ 40 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 60 فیصد ہوئی ہے۔علاوہ ازیں ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کی شرح منافع کو 1 اعشاریہ 61 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 98 فیصد کردیا گیا ہے۔ نیشنل سیونگ کے اعداد و شمار کے مطابق بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ کے سالانہ منافع میں بھی ایک اعشاریہ 92 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد منافع کی شرح کو 12 اعشاریہ 96 فیصد کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ اعداد و شمار کے بعد آئندہ بچت اسکیموں میں عوام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کرنے کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے سبب بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے اس امید کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ منافع کی شرح میں اضافے کے بعد آئندہ آنے والے دنوں میں بچت اسکیموں میں عوام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close