انا للہ وانا الیہ راجعون، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا انتقال ہو گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی لاہور میں انتقال کرگئے۔ سردار شریف ڈوگر کا انتقال لاہور کے مقامی اسپتال میں حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار شریف ڈوگر انتقال کر گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار شریف ڈوگر لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مرحوم سردار شریف ڈوگر سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار شوکت ڈوگر کے چچا تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سردار شریف ڈوگر کی نماز جنازہ بروز جمعرات رات دس بجے رائیونڈ کے علاقہ بابلیانہ کے مقامی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close