کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے وزیر اعلیٰ بزنجو سے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ریڈزون میں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے تین بڑے مطالبات ہیں جن میں محکمہ صحت کی پالیسی ،سروس اسٹرکچر اور اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے مذاکرت نتیجہ خیز نہ ہونے کی صورت میں کل سے
ایمرجنسی سروسز سے دستبردار ہونے اور کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دینے اعلان کردیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنما ڈاکٹر حنیف لونی نے سول اسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ ڈاکٹر حنیف لونی نے کہا کہ ہمارے تین بڑے مطالبات ہیں جن میں محکمہ صحت کی پالیسی، سروس اسٹرکچر اور اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعلیٰ مذاکرت میں سنجیدہ نہیں ہیں،
ہمارے گرفتار ڈاکٹرز دس روز سے جیل میں ہیں مگر ہم نے عوام کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے انتہائی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ ڈاکٹر حنیف لونی نے کہا کہ مذاکرت نتیجہ خیز نہ ہوئے تو کل ایمرجنسی سروسز سے دستبردار ہو کرریڈ زون میں دھرنا دیں گے اور ینگ ڈاکٹرز صرف بلوچستان ہی میں نہیں بلکہ ملک گیر سطح پر ایمرجنسی سے دستبردار ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں