صحافی نے ٹرین کے نیچے سر دے کر خود کشی کر لی، دو بیویوں نے زندگی عذاب بنا رکھی تھی

کوٹ ادو (آئی این پی)مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں حالات سے تنگ آکر دو بیویوں کے شوہر نے ٹرین کے نیچے سر دیدیا۔کینال کالونی کے رہائشی علی رضا نامی شخص نے اپنے گھر کے سامنے سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر خود کشی کرلی۔سٹی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، پولیس نے ڈیڈ باڈی کو اپنی تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جاں بحق نوجوان کے وارثان کا کہنا ہے کہ مرحوم کی دو بیویاں تھیں۔خیال رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان عوام آئے روز خودکشی کر رہے ہیں۔حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ صرف غریب ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام بھی خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔سفید پوش طبقہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے زیادہ ترجیح اپنی جان دینے کو دیتا ہے۔

جس کی حالیہ مثال نوجوان محمد فہیم ہے۔ جس نے حالات کی ستم ظریفی، مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آکر اپنی جان دے دی تھی۔ متوفی کا تعلق صحافی برادری سے تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close