کراچی (پی این آئی) کراچی میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا پازیٹو کیس سامنے آنے کے بعد انتظامی نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا پازیٹو خاتون جس فلائیٹ میں پاکستان پہنچی ، اس فلائیٹ کے سارے مسافروں کا فوری کرونا ٹیسٹ لیا جائے تا کہ اس خدشے کو دور کیا جا سکے کہ ان میں سے کوئی پازیتو تو نہیں ہے۔ اس حوالے سےپارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارا پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،
متاثرہ خاتون جس فلائٹ سے آئیں اس کے تمام مسافروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فلائٹس کھلی ہونے کے باعث اومی کرون ویرینٹ کا ہونا ظاہر تھا۔ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، متاثرہ خاتون کی رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں