کوئٹہ میں دہماکہ، 7 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشاک

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک مکان میں گیس لیکیج کےباعث دھماکے میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئےہیں۔کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ پشتون آباد کےعلاقے میں ایک مکان میں ہوا، ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکےمیں 7 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نےفوری طور پر مادادی کارراوئیاں کرتے ہوئے گیس لیکیج دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا ہے

۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں آٹھ سال سے کم ہیں اور ان میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close