جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ردِ عمل بھی آگیا

راولپنڈی (پی این آئی) جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر پاکستان آرمی چیف کا رد عمل۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا حادثے پر دکھ کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ہیلی کاپٹر میں کل 14 افراد سوار تھے جن میں 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی شامل تھے جن کی ہلاکت کی بھارتی فضائیہ نے تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر پاکستان آرمی کے چیف نے بھی اپنا رد عمل دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک ٹوئیٹر پیغام کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر میں بپن راوت چیف آف ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔حادثے میں شدید زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن ورن سنگھ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جبکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دوسری جانب ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل بھارتی ائیرفورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔ اس ہیلی کاپٹر میں بھارتی فوج کے جنرل بپن راوت بھی سوار تھے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی ملٹری کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت سوار تھے جبکہ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور ان کا عملہ بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھا۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوا۔جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی فضائیہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ جنرل بپن راوت بھارتی فوج کے سربراہ کے طور پر بھی اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے، انہوں نے اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019ء کو ریٹائرمنٹ لی جس کے بعد مودی سرکار نے جنرل بپن راوت کو بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close