وفاق اور پنجاب میں اِن ہائوس تبدیلی، کون لندن پہنچ گیا؟ وزیراعظم عمران خان کیلئے پریشان کن صورتحال

لاہور(پی این آئی)وفاق اور پنجاب میں اِن ہاوس تبدیلی سے متعلق دوبارہ کوششیں شروع کر دی گئی ہیں،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق جو اس وقت لندن میں موجود ہیں، نوازشریف سے ملاقات کرتے ہوئےان ہاوس تبدیلی کےلیےقائل کریں گےاور پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ فارمولےکےخدوخال سےآگاہ کریں گے،وہ اِن ہاوس تبدیلی کی بابت پیپلز پارٹی سے رابطوں کا ذکربھی کریں گے جبکہ نوازشریف کی “ہاں” کی صورت میں اِن ہاوس تبدیلی کی تیاری ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ 25 سے زائد ارکان مشروط حمایت پر تیار ہیں،ایاز صادق ناراض اراکان کی ایک فہرست بھی ن لیگ کے قائد کو دیں گے ،ن لیگ کے قائد کا گرین سگنل ملنے پر ناراض ارکان کو ملایا جائے گا۔ناراض حکومتی ارکان اگلا الیکشن ن لیگ کے پلیٹ فارم پر لڑیں گے۔واضح رہے کہ اِن ہاوس تبدیلی کی قیاس آرائیاں کافی دنوں سے زیر گردش ہیں۔دوسری طرف معروف صحافی شہزاد اقبال نےدعوی کرتےہوئےکہاہے کہ اپوزیشن نے حکومت کو پارلیمنٹ کےاندرٹف ٹائم دینے کاارادہ کر لیا ہے،نوازشریف نے اِن ہاوس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے،نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی کو آن بورڈ لانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کی قیادت جو پہلے تحریک عدم اعتماد پر قائل نہیں تھی۔

اب تحریک عدم اعتماد لانے کی بات کر رہی ہے مگر اہم بات یہ ہے کہ جب دو ہفتے پہلے شہباز شریف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے؟توانہوں نے جواب دیا ابھی اس کا وقت نہیں آیا ہے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں نے مرحلہ وار تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ اِن ہاوس تبدیلی مرحلہ وار لائی جائے جس میں پہلے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close