جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری، مریم نواز نے میڈیا اور عوام سے بڑی اپیل کردی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے میڈیا اور عوام سے اپیل کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ ’میرے بیٹے کی شادی ایک نجی ، خاندانی معاملہ ہے۔ میں، ہر ماں کی طرح یہ حق رکھتی ہوں کہ مجھے اس موقع پر کھل کر خوشی منانے کا موقع ملے اور اس میں سیاسی تبصرے بازی کی دخل اندازی نہ ہو،‘مریم نے مزید لکھا کہ ’میں میڈیا اور ہر شخص سے مؤدبانہ گزارش کرتی ہوں کہ میرے خاندان کی پرائیوسی کا احترام کریں، شکریہ۔

‘خیال رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹھے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات رائیونڈ میں جاری ہیں اور گزشتہ دنوں مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف کے ہمراہ لندن میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت دوست احباب نے شرکت کی تھی۔اب رائیونڈ میں ان کے ولیمے کی تیاریاں جاری ہیں جو 17دسمبر کو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close