ٹکٹ دے دیں اور جو مرضی کروا لیں، پی ٹی آئی کے کتنے اراکین ن لیگ سے رابطے میں ہیں؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) حکمران جماعت تحریک انصاف کے دو درجن لوگ ہمارے ساتھ ہیں، وہ کہتے ہیں ٹکٹ دے دیں اور جو مرضی کروا لیں، لیگی رہنما کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران جماعت کے دو درجن لوگ ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دو درجن لوگ ہمارے ساتھ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہمیں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دے دیں اور بدلے میں ہم سے جو مرضی کروا لیں۔اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شامل لوگ ادھر ادھر سے پکڑ دھکڑ کر ان کے ساتھ بٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ان میں سے دو درجن لوگ تو وہ ہیں جو ہمارے ساتھ ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ اپنی پارٹی کا ٹکٹ دے دیں بس اور ہم سے جو مرضی کروا لیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے باغی لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ عمران خان کی جگہ کسی کو بھی لے آئیں۔لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے جو لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں وہ الیکڑانک ووٹنگ مشینوں کی قانون سازی کو بھی واپس کروانے کے لیے تیار ہیں۔ سینئر اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کے ان دو درجن لوگوں کے آف دی ریکارڈ نام بھی فراہم کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام ہم نے سینیٹ الیکشن میں بھی کر کے دکھایا تھا۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن میں صرف چند لوگوں کو کہا تھا کہ آپ کو ٹکٹ دینے کے بارے میں سوچیں گے اور اس کے بعد نتائج سب کے سامنے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close