جنید صفدر اعوان کی شادی کی تقریب ۔۔حمزہ شہباز نے سر بکھیر دیے ، گانا گانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی لیڈران سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس خوشی کے موقعے پر حمزہ شہباز نے اپنی آواز کا جادو جگا کر سب کو حیران کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں گانا گایا ہے کہ ’’تمہیں کوئی اور دیکھے تو جلتا ہے دل ،ہمیں تم سے پیار ہے کتنا یہ ہم نہیں جانتے‘ ‘۔ اس گانے کو سن کر وہاں موجود ہر کوئی حیران رہ گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کی پذیرائی کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ رواں سال اگست میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی۔ جنید جنید صفد کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے نکا ح کی تقریب کے دوران ماضی کا مقبول ترین گانا’ کیا ہو اتیرا وعدہ‘ خوبصورت آواز میں گا رہے ہیں۔ ویڈیو میں جنید صفدر کے پہلو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جو شوہر کی گلوکاری سے محظوظ ہورہی ہیں جبکہ جنید کی گلوکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close