سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کے تابوت پر’ہیڈ‘ کیوں لکھا گیا؟تصویر وائرل

اسلام آباد (پی این آئی ) سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر کی فیکٹری ملازمین کےہاتھوں موت واقع ہو گئی تھی ،جذباتی افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور پھر اسے مسخ کر دیا ۔پریا نتھا کمارا کے تابوت کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تابوت پر انگریزی زبان میں ’Head‘ لکھا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق یہ تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیے جارہے ہیں کہ

آخر تابوت پر ’Head‘ کیوں لکھا گیا؟سو شل میڈیا پر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عام طور پر تابوت میں چہرے والا حصہ شیشے کا ہوتا ہے جس میں سے جسد خاکی کا چہرہ نظر آرہا ہوتا ہے لیکن سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کا تابوت مکمل طور پر لکڑی کا تیار کیا گیا۔ سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کے تابوت پر ’Head‘ اسی لیے لکھا گیا اور ساتھ ہی تیر کا نشان بھی بنایا گیا جس سے اُن کے سر کے حصّے کی نشاندہی ہوسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close