لاہور (پی این آئی) لاہور میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے اب گھر بیٹھیں یا ہزاروں روپے جرمانہ ادا کرنے کی تیاری کر لیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے آج پیر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے خبردار کر دیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو اب بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کی جانب سے 7 دسمبر 2021 سے ایم 2 لاہور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والی تمام گاڑیوں کے لئے ایم ٹیگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں