لاہور (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے۔ حلقے میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 133 میں ٹرن آؤٹ 18.59 فیصدرہا اور چار لاکھ 40 ہزار 485 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے صرف 80 ہزار 997 ووٹ ہی کاسٹ ہوئے۔ ضمنی انتخاب میں 50 ہزار 936 مرد اور 30 ہزار 959 خواتین نےووٹ کاسٹ کیا جب کہ 898 ووٹ مسترد کیے گئے۔
اس کے بر عکس سنہ 2018 کے عام انتخابات میں اسی حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 51.89 فیصد تھا۔خیال رہے کہ این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس حلقے سے ان کی بیوہ شائستہ پرویز ملک 46 ہزار 811 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گل 32 ہزار 313 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں