چوہدری سرور پر لندن میں جرمانہ عائد کر دیا گیا لیکن وجہ کیا بنی؟

لندن (پی این آئی) دورہ برطانیہ پر موجود پنجاب کے گورنر چوہدری سرور کو لندن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں گورنرپنجاب کی گاڑی ڈبل زرد لائن پر پارک کی گئی تھی جس کے باعث انہیں جرمانہ کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے جرمانے کا ٹکٹ گاڑی کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کردیا۔ برطانوی ٹریفک قوانین کے مطابق ڈبل زرد لائن پر گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی۔خیال رہے کہ چوہدری سرور گزشتہ کئی روز سے برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتوں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سے خطابات بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اسی دورے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر خود کو کھڈے لائن لگانے کی بات کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ سے ہی پاکستان میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close