سیالکوٹ واقعے پربہت جلد انصاف ملے گا، ذمہ داروں کو پھانسی پر لٹکانے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پربہت جلد انصاف ملے گا۔لاہور میں تقریب سے خطاب میںان کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ واقعے پر اب بہت جلد انصاف مل جائے گا اور ملزموں کو پھانسی پر بھی لٹکائیں گے، جو سیالکوٹ میں ہوا وہ ہمارا مذہب اور ہماری ثقافت اجازت نہیں دیتی۔

شہباز گل کا کا کہنا تھاکہ بچوں کے نصاب میں بھی اسلامی ضابطہ اخلاق شامل کریں گے، بھارت میں مسلمان کوبہانے سے وحشت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آنسو بھی خشک ہوجائیں پھر اسے انصاف نہیں کہتے، جب انصاف نہیں ملے گا تب امید ٹوٹتی ہے، جب امید ٹوٹتی ہے تو اس کے بعد ایسے واقعات ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close