انتہائی افسوسنا ک حادثہ ۔۔ٹرپ پرمری جانیوالی اسکول بس جہلم پل سے نیچے گرگئی، متعدد ہلاکتیں

اسلام آباد(پی این آئی )لاہور سے مری جانیوالی اسکول بس جہلم میں دینہ بائی پاس کے قریب پل سے نیچے گر گئی، حادثے میں 2 طالبات اور ایک ٹیچر جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق سکول کی بس دینہ بائی پاس کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پل سے نیچے ریلوے لائن پر گر گئی ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فورکےمطابق حادثے میں مجموعی طور پر 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم اور رورل ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close