بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی )آج اتوار کے روز کشمیر،گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختو نخوا، خطہ ٔ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش( پہا ڑ وں پر برفباری ) کا امکان ہے ۔ پنجاب کے جنوبی /وسطی میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں اسموگ / دھند متوقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد

رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں اسموگ / دھند کی شدت میں اضافے کی توقع ہے ۔ تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش( پہا ڑ وں پر برفباری ) کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں