معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او پر حملہ

کراچی (پی این آئی)کراچی میں فائرنگ سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او جلال بچلانی زخمی ہو گئے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرفیوم چوک گلستان جوہر میں پیش آیا، جلال بچلانی کو ایک گولی ہاتھ پر لگی۔تحریک انصاف کراچی کے ترجمان کا بتانا ہے کہ جلال بچلانی کی حالت بہتر ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں فائرنگ کے واقعے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close