راولپنڈی (پی این آئی) وطن عزیز کے دفاع کے لیے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں جان کی قربانی دے کر بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والے میجر محمد اکرم کا 50 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 1971 کی جنگ میں ہلی ( (Hilli) کی جنگ کے ہیرو کو تمام مشکلات کے خلاف اپنے عزم اور حوصلے کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
میجر محمد اکرم نے 5 دسمبر کو مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر بھارت کے خلاف جوان مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 21 سال کی عمر میں 1959 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شہید میجر محمد اکرم شہید کی تدفین جہلم میں ہوئی اور ان مزار جہلم میں ہی واقع ہے جہاں 6 ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں