سری لنکن فیکٹری مینیجر کی اہلیہ کا رد عمل سامنے آگیا، پاکستان اور سری لنکن قیادت سے کیا مطالبہ کر دیا؟

سیالکوٹ (پی این آئی) سیالکوٹ کی فیکٹری میں بے قابو اورمشتعل ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے سری لنکن منیجر کی اہلیہ اور بھائی نے اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔اہلیہ پریانتھا کمارا نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، انہیں بےدردی سے قتل کردیا گیا۔اہلیہ نے اپیل کی کہ میرے شوہر اور ہمارے دو بچوں کو انصاف دیا جائے۔

اہلیہ پریانتھا کمارا نے یہ بھی کہا کہ میں سری لنکن صدر اور پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہوں۔فیکٹری مینیجرپریانتھا کمارا کے بھائی نے کہا کہ بھائی 2012ء سے سیالکوٹ کی اس فیکٹری میں ملازمت کررہے تھے، فیکٹری کے مالک کے بعد پریانتھا نے ہی اس کا تمام انتظام سنبھالا ہوا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close