فوراً گاڑیاں ایم ٹیگ کروا لیں ورنہ موٹر وے پر سفر نہیں کر سکیں گے

اسلام آباد (پی این آئی)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 دسمبر سے موٹروے ایم ٹو پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ان تمام موٹر ویز پر ہوگا جو مین راوی ٹال پلازہ کو جوائن کر رہی ہیں۔ ان فِٹ گاڑیاں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ ترجمان نے شاہراہوں پر محفوظ سفر اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں