لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے ،اپوزیشن تمام آئینی سیاسی اور قانونی آپشن بروئے کار لائے گی اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے، لانگ مارچ کے حوالے سے پی ڈی ایم کے چھ دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں بحث ہو گی اور ٹھوس فیصلے ہوں گے، ہمارے پاس ان ہائوس تبدیلی کا آپشن ہے اور اس پر مشاورت ہو گی اور اس حوالے سے مناسب وقت پر بتائیں گے
، ہم مہنگائی مارچ نکالیں گےاو رحکومت کو ناکوں چنے چبوائیں گے ،حکومت نے معیشت کا کباڑہ کر دیا ہے ، ملک جن حالات سے دوچار ہے اسے اس سے نکالنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اور دیگر کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وہ قومیں جو فاشسٹ غلطیاں کرتی ہیں بلنڈر کرتی ہیں وہ اپنی آزادی کو گنوا
بیٹھتی ہیں ، جب قومیں معاشی طو رپر تباہ ہوتی ہے توان کو پھر بچانے والا کوئی نہیںہوتا۔ پاکستان کے اندر آج جو معاشی صورتحال ہے وہ بد قسمتی سے انتہائی خراب ہے او راس وقت عام آدمی کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے ،یہ معاشی تباہی اگر تیزی سے جاری رہی اور اگر اس کو کنٹرول نہ کیا گیاتو خدانخواستہ پاکستان کو خطر ات لا حق ہو سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے تین سالوںمیں جو بلنڈرز کئے ہیں ان سے تباہی پھیلی ہے ،مہنگائی ،افراط زر او ر
بیروزگار ی کی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔ کورونا سے پہلے آ جائیں تو اس وقت ان کی کارکردگی کیا تھی ؟، مارچ 2020ء سے پہلے ان کی کارکردگی دیکھ لیں وہ بھی قوم کے سامنے ہے ، کورونا نے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں تباہی مچائی ہے ، پوری دنیا میں یقینا مہنگائی آئی ہے لیکن آج مہنگائی کے حوالے سے پاکستان دنیا کی فہرست میں تیسر ے نمبر پر ہے ، خطے کے ممالک میں ہم سب سے آگے ہیں ، خداداد ملک پاکستان اس وقت انتہائی مشکلات میں گھر اہوا ہے ، پاکستان تاریخ کے سنگین ترین بحران میں مبتلا ہے او ر اگر جنگی بنیادوں پر کام نہ کیا گیا تو پھر خدانہ کرے ہمیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں