تین سال سے مفرور منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی پولیس نے شہر کے علاقے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3 سال سے مفرور منشیات کے سوداگر کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سےایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف بلوچ لیاقت آباد میں نارکوٹکس ایکٹ کی ایف آئی آر نمبر 297/18 میں عدالت سے مفرور تھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ایس ایچ او لیاقت آباد لیاقت حیات کی نگرانی میں سب انسپکٹر احمد نواز کی پولیس پارٹی نے کارروائی کی۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد 10 نمبر پر چھاپہ مار کر ملزم کاشف کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق کہ لیاری چاکیواڑہ کی جھٹ پٹ مارکیٹ کا رہائشی ملزم شہر کے کئی علاقوں میں روپوش رہا۔ ملزم کاشف بلوچ ملیر، الفلاح اور اورنگی ٹاؤن میں بھی منشیات فروشی کرتا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close