سری لنکا میں آپ کا مجرم ہوں، ن لیگی سینئرلیڈر سیالکوٹ میں فیکٹری مینیجر کی المناک موت پر جذباتی ہو گئے

لاہور (پی این آئی) سیالکوٹ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے فیکٹری مینیجر کی المناک موت کے بعد ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میں اپنے ہم وطنو کو سمجھانے میں ناکام ہوا ہوں، سری لنکا میں آپ کا مجرم ہوں۔ٹویٹرپر جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ڈینگی موت بن کے آیا، آپ زندگی بن کے آئے، ہم اندھے ہوں آپ آنکھیں عطیہ کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کرکٹ کھیلنے آئیں ہم موت بن جائیں، آپ ہماری صنعت چلانے آئیں ہم لاش بھی نہیں خاک واپس کریں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close