سیالکوٹ، ساتھی ملازمین کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مینیجر کے حوالے سے فیکٹری مالک نے زبان کھول دی

سیالکوٹ (پی این آئی) پاکستان کے صنعتی شہرسیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے ہاتھوں قتل ہونے والے منیجر کے حوالے سے فیکٹری مالک کا موقف سامنے آگیاہے، انہوں نے کہا کہ پرانتھا کمارا کےحوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی۔فیکٹری مالک نے کہا کہ جب اس معاملے کی اطلاع ملی تب تک پرانتھا کمارا ہجوم کے ہتھےچڑھ گیا تھا۔

فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ پولیس کو تقریباً صبح پونے 11 بجے اطلاع دی تھی، جب پولیس پہنچی تو نفری کم تھی۔پرانتھا کمارا نے 2013 میں بطور جی ایم پروڈکشن ملازمت شروع کی تھی ، پرانتھا کمارا محنتی اور ایماندار پروڈکشن منیجر تھے۔اس حوالے سے فیکٹری مالک نے مزید کہا کہ پولیس کی مزید نفری پہنچنے سے پہلے پرانتھا ہلاک ہوچکا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close