لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ پر قابو پانے کیلئے موٹروے ایم ٹو پر 7دسمبر سے بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوعہ اورلاہور شہر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو دو ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا-لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری کیا۔عبوری حکم کے مطابق سی ٹی اولاہور نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لاہور شہر میں ون وے کی خلاف ورزی پر 2000 روپے
جرمانہ کیا جا رہا ہے ۔ون وی کی خلاف ورزی پر جرمانہ بڑھانےکے زبردست نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔محکمہ ایل ڈی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی جس کے مطابق سموگ کے تدارک کے لیے روزانہ کی بنیاد میٹنگزکی جارہی ہے جبکہ ٹیپا کی جانب سے بھی عدالتی حکم پر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔میونسپل کارپوریشن کی رپورٹ میںبتایا گیا انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔فیصلہ میںہدایت کی گئی ہے کہ جرمانوں کے لیے مجسٹریٹ کی
تعیناتی بارے ڈپٹی رجسٹرار سیشن جج کو آگاہ کریں ۔ سرکاری وکیل نے قصور کے ڈپٹی کمشنر کے اقدامات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔ فاضل عدالت نیفیصلہ میںحکم دیا ہے کہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر بھی سموگ کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کریں ۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلہ میں حکم دیا ہے کہ لاہور شہر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے کو 2ہزار روپے جرمانہ کیا جائے۔یہ تجویز دی گئی تھی کہ موٹروے ٹول پلازہ کے اردگرد ایئر کوالٹی انڈکس بہت زیادہ ہوتا ہے
اس لیے موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ بند کیا جائے جس پر جسٹس شاہد کریم نے سموگ پر قابو پانے کیلئے 7دسمبر سے موٹر وے ایم ٹو پر بغیر ایم ٹیگ کے گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا حکم دیدیا ۔ فاضل عدالت نے اپنے حکم میںمزید کہا ہے کہ جن ایم ٹیگ گاڑیوں میں بیلنس نہیں،انہیں بھی داخل نہ ہونے دیا جائے ،سفرکرنے والوں کو سہولت دینے کے لئے ایم ٹیگ کے بوتھ بڑھائے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں